حکومت کا کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے 28جولائی سے 5 اگست تک مارکیٹس بند کرنیکا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt allowed business in Karachi and Hyderabad till 10 pm

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور :پنجاب حکومت نے عید کی چھٹیوں میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے 28 جولائی سے 5 اگست تک صوبے کی مارکیٹس بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ فیصلہ وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کی زیر صدارت کورونا وائرس سے متعلق کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس میں میاں اسلم اقبال اور دیگر وزراء نے شرکت کی۔

وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اگلے بدھ تک صوبے کی مارکیٹس بند رہیں  گی اور آج رات سے ہی اس فیصلے پر عمل درآمد ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عید الاضحی پر بھی عیدالفطر کے ایس او پیز کو نافذ کیا جائے گا۔

وزیراطلاعات نے کہا کہ مویشی منڈیوں میں ایس او پی کا نفاذ یقینی بنایا جائے گا اور محرم کے بعد تھیٹر ، ریستوران اور دیگر تفریحی مقامات دوبارہ کھولنے کے فیصلے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 74 ہزار 289 افراد متاثر، 5 ہزار 842جاں بحق

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسوں کی تعداد 274289 ہوگئی ہے جبکہ وائرس سے مزید 20 افراد کی ہلاکت کے بعد مجموعی تعداد 5842 ہوگئی ہے۔

Related Posts