واشنگٹن: دُنیا کی سپر پاور کہلانے والے امریکا میں کورونا وائرس نے تباہی مچا دی ہے جہاں وائرس کے باعث 50 ہزار سے زائد لوگ جان کی بازی ہار گئے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا میں 8 لاکھ 86 ہزار 709 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 50 ہزار 243 افراد وائرس کے باعث ہلاک ہو گئے۔
وائرس سے متاثرہ 85 ہزار 922 افراد مرض سے صحتیاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں تاہم ہر گزرتے روز کے ساتھ امریکا میں وائرس کے متاثرین اور اموات میں اضافہ ہورہا ہے۔
کورونا وائرس سے امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی میں 12 ہزار 753 افراد متاثر ہوئے جبکہ 711 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔
سب سے زیادہ کورونا وائرس سے امریکی شہر نیو یارک متاثر ہوا ہے جہاں 2 لاکھ 68 ہزار 581 افراد کے اجسام میں وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 20ہزار 861 افراد ہلاک ہو گئے۔
امریکی ریاست نیو جرسی کی حالت بھی نیو یارک سے زیادہ مختلف نہیں جہاں 1 لاکھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ 5 ہزار 428 افراد وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔
کیلی فورنیا میں 39 ہزار 555 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے جبکہ 1 ہزار 530 افراد وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے۔
فلوریڈا میں 29 ہزار 648 افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں جبکہ 987 افراد وائرس کے باعث ہلاک ہوگئے۔