کراچی :پاکستان میں کورونا وائرس سے ایک دن میں 32 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 5ہزار709ہوگئی، 1763 نئے کیسز سامنے کے بعد متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 69 ہزار 191ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں 1763 کے ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ ملک میں کورونا وائرس سے متاثر ہونیوالے مزید 32 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
کورونا وائرس سے سندھ بدترین متاثرہ صوبہ ہے ،اب تک سندھ میں 115213 کیسز کی تصدیق ہوچکی ہے ، پنجاب میں 91129 ، خیبرپختونخوا میں 32753 ، بلوچستان میں 11517 ، گلگت بلتستان میں 1896 اسلام آباد میں 14722 اور آزادکشمیر میں 1961 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
مزید پڑھیں: کورونا وباء سے امریکا میں حالات مزید خراب ہوں گے،امریکی صدر