کراچی: ممتاز عالمِ دین مفتی تقی عثمانی نے عوام الناس کو ہدایت کی ہے کہ کورونا وائرس کے پیشِ نظر سندھ حکومت کے احکامات کی پیروی کریں۔
سندھ حکومت کے کورونا وائرس کے حوالے سے اقدامات پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ممتاز اسکالر مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ میں ساتھی علماء کو سندھ حکومت کی ہدایت کے مطابق چلنے کا مشورہ دوں گا۔
حکومتِ سندھ نے گزشتہ روز نمازِ جمعہ کے اجتماعات پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔ اس پر ردِ عمل دیتے ہوئے مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ عوام الناس کو حکومت کے احکامات کی پیروی کرنی چاہئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ممتاز عالمِ دین مفتی تقی عثمانی ملک میں بڑھتے ہوئے کورونا وائرس کے حوالے سے نمازِ جمعہ پر ممکنہ پابندی کی مخالفت بھی کرچکے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر9 روز قبل اپنے پیغام میں ممتاز عالمِ دین مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اپنی جگہ، لیکن وہم اور دہشت کو اِس میں داخل نہیں کیا جاسکتا۔
نامور عالمِ دین مفتی تقی عثمانی نے وائرس کے پیش نظر ممکنہ پابندی کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ نمازِ باجماعت یا نمازِ جمعہ پر پابندی کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس: ممتاز عالمِ دین مفتی تقی عثمانی کی نمازِ جمعہ پر پابندی کی مخالفت