دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 93 لاکھ 54 ہزار افراد متاثر، 4 لاکھ 79 ہزار ہلاک

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 93 لاکھ 54 ہزار افراد متاثر، 4 لاکھ 79 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 93 لاکھ 54 ہزار افراد متاثر، 4 لاکھ 79 ہزار ہلاک

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں93لاکھ 54 ہزار افراد متاثر جبکہ 4لاکھ 79ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر93 لاکھ 54 ہزار 326افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 9 فیصد (4لاکھ79ہزار816) افراد ہلاک ہوئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ57 ہزار 911 فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد38لاکھ32ہزار697 ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے50لاکھ 41ہزار813افراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، روس، بھارت اور برطانیہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں اسپین چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

اسپین کے بعد پیرو، چلی اور اٹلی وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اقوامِ متحدہ نے مہلک کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے کام میں مصروف عوامی خدمتگاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ روز  اپنے پیغام میں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکریٹری انتونیو گوتریس نے کہا کہ میں پبلک سرونٹس کیلئے گہری عقیدت کے ساتھ اظہارِ تشکر کرتا ہوں جو کورونا وائرس کے خلاف ہراول دستے کا کردار ادا کرنے میں مصروفِ عمل ہیں۔

مزید پڑھیں:  کورونا کی روک تھام کیلئے عوامی خدمتگاروں کو خراجِ تحسین

Related Posts