دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 87 لاکھ 58 ہزار افراد متاثر، 4 لاکھ 62 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 87 لاکھ 58 ہزار افراد متاثر، 4 لاکھ 62 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 87 لاکھ 58 ہزار افراد متاثر، 4 لاکھ 62 ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں87لاکھ 58 ہزار افراد متاثر جبکہ 4لاکھ 62ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر87 لاکھ 58 ہزار 270افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 9 فیصد (4لاکھ62ہزار525) افراد ہلاک ہوئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ54 ہزار 796 فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد36لاکھ70ہزار251 ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے46لاکھ 25ہزارافراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، روس، بھارت اور برطانیہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں اسپین چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

اسپین کے بعد پیرو، اٹلی اور چلی وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے کورونا کے خلاف متوازن حکمت عملی اپنائی، وزیر اعظم

Related Posts