کراچی : صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 7ہزار 882 ہو گئی جبکہ وائرس کے باعث 137 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آج صبح 8 بجے تک کورونا وائرس کی صورتحال کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے 7 ہزار 882 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔
پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے2 ہزار 571 ٹیسٹس کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد66 ہزار 623 ہو گئی۔
ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران417نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس سے کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 ہزار882 ہو گئی جبکہ مجموعی طور پر 1629 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے۔
بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 74 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئے جنہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
The following information is relevant to assess the situation of #COVIDー19 in Sindh as of 4th May 2020 at 8 AM:
Total Tests 66623 (today 2571)
Positive Cases 7882 (today 417)
Recovered Cases 1629
Deaths 137In the last 24 hours, 74 people have recovered from corona in Sindh
— Murtaza Wahab Siddiqui (@murtazawahab1) May 4, 2020