پاکستان میں کورونا وائرس سے 76 ہزار398 افراد متاثر، 1 ہزار 621 جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے 76 ہزار398 افراد متاثر، 1 ہزار 621 جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس سے 76 ہزار398 افراد متاثر، 1 ہزار 621 جاں بحق

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 76 ہزار 398افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 1 ہزار 621ہو گئی ہے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 3 ہزار 938نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 76ہزار398ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک5 لاکھ77ہزار 974 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد16ہزار548ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ 

سندھ  میں کورونا وائرس کے29 ہزار647، پنجاب میں 27ہزار 850، خیبرپختونخواہ میں 10ہزار 485، بلوچستان میں4ہزار 514، آزاد کشمیر میں 271، گلگت بلتستان میں738 جبکہ اسلام آباد میں 2 ہزار 893 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر47ہزار 667فعال کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ27ہزار 110 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب اور سندھ میں ہوئیں۔ پنجاب میں 540 افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں503 افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس کے باعث482، گلگت بلتستان میں 11، اسلام آباد میں30 جبکہ بلوچستان میں 49 افراد جاں بحق ہوئے۔  

یاد رہے کہ اس سے قبل   کورونا وائرس سے  دُنیا بھر میں63لاکھ 71ہزار افراد متاثر جبکہ 3لاکھ 77ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر63 لاکھ71 ہزار661 افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے12فیصد (3لاکھ77ہزار552) افراد ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے  3 لاکھ 77 ہزارافراد ہلاک

Related Posts