جنیوا:مہلک کورونا وائرس دُنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ اب تک کورونا وائرس سے 7 لاکھ 22 ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 33ہزار 976 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 7 لاکھ 22ہزار 196 افراد متاثر ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار اموات ہوئیں۔
کورونا وائرس سے امریکا میں 1 لاکھ 42ہزار178 افراد، اٹلی میں 97ہزار 689جبکہ چین میں 81 ہزار 470افراد افراد متاثر ہوئے ۔امریکا میں 2 ہزار 484افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
اٹلی میں کورونا وائرس کے باعث 10 ہزار 779افراد ہلاک ہوئے جبکہ چین میں اب تک 3 ہزار 304افراد ہلاک ہوئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران چین میں 4نئی اموات ریکارڈ کی گئیں۔
اسپین میں کورونا وائرس سے اب تک 80ہزار 110افراد متاثر ہوئے جبکہ 6ہزار 803افراد ہلاک ہوئے۔ جرمنی میں 62ہزار 435افراد متاثر جبکہ 541افراد ہلاک ہوئے۔
فرانس میں کورونا وائرس سے 40ہزار 174افراد متاثر ہوئے جبکہ 2 ہزار 606افراد اب تک ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہمسایہ ملک ایران میں 38ہزار 309افراد متاثر جبکہ 2 ہزار 640جاں بحق ہوئے۔
برطانیہ (یو کے) میں 19ہزار 522افراد متاثر جبکہ 1 ہزار 228افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے۔ سوئٹزرلینڈ میں 14 ہزار 76 افراد متاثر جبکہ 264 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
جنوبی کوریا میں کورونا وائرس سے 9 ہزار 661افراد متاثر جبکہ 158افراد اب تک ہلاک ہوچکے ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جنوبی کوریا میں 8 افراد ہلاک ہوئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ملک بھر میں کورونا وائرس کے 5 نئے کیسز سامنے آنے کے بعد پاکستان میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 1571 ہو گئی۔
اب تک کورونا وائرس کے باعث 15 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں جبکہ وائرس کے باعث سب سے زیادہ کیسز صوبہ پنجاب اور سندھ میں ریکارڈ کیے گئے۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس کے 5 نئے کیسز سامنے آ گئے