دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 75 لاکھ 97 ہزار افراد متاثر، 4 لاکھ 23 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 75 لاکھ 97 ہزار افراد متاثر، 4 لاکھ 23 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 75 لاکھ 97 ہزار افراد متاثر، 4 لاکھ 23 ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں75لاکھ 97ہزار افراد متاثر جبکہ 4لاکھ 23ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر75 لاکھ 97ہزار 301افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 10 فیصد (4لاکھ23ہزار844) افراد ہلاک ہوئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ53 ہزار 902 فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد33 لاکھ31ہزار 964ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے38لاکھ41ہزار493افراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، روس، بھارت اور برطانیہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں اسپین چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

اسپین کے بعد اٹلی، پیرو اور جرمنی وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  خواجہ اظہار الحسن بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے

Related Posts