جنیوا: کورونا وائرس سے دنیا بھر میں74لاکھ 52ہزار افراد متاثر جبکہ 4لاکھ 18ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر74 لاکھ 52ہزار 809افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 10 فیصد (4لاکھ18ہزار919) افراد ہلاک ہوئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ53 ہزار 815 فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد32 لاکھ84ہزار 4ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے37لاکھ49ہزار886افراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، روس، برطانیہ اور اسپین متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں بھارت چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
بھارت کے بعد اٹلی، پیرو اور جرمنی وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایمرٹس ائیرلائن نے کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے مالی بحران کے سبب 6سو پائلٹوں سمیت عملے کے دیگر ہزاروں ارکان کو برطرف کردیا۔
امارات ایئر لائنز نے 2 روز قبل 600 پائلٹ اور 6ہزارعملے کو برطرف کرنے کیلئے 90 دن کا نوٹس دے دیا اور 13 ستمبر کو ان پائلٹوں اور ملازمین کو ملازمتوں سے سبکدوش کردیا جائیگا۔
مزید پڑھیں: کورونا کے باعث ایمرٹس ایئرلائن کے ہزاروں ملازمین برطرف