دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 66 لاکھ 98 ہزار افراد متاثر، 3 لاکھ 93 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 66 لاکھ 98 ہزار افراد متاثر، 3 لاکھ 93 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 66 لاکھ 98 ہزار افراد متاثر، 3 لاکھ 93 ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں66لاکھ 98ہزار افراد متاثر جبکہ 3لاکھ 93ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر66 لاکھ 98 ہزار 615 افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 11 فیصد (3لاکھ93ہزار142) افراد ہلاک ہوئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ55 ہزار 460فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد30 لاکھ56ہزار 16ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے32لاکھ49ہزار457فراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، روس، اسپین اور برطانیہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں اٹلی چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

اٹلی کے بعد بھارت، جرمنی اور پیرو   وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھارتی سیکریٹری دفاع اجے کمار میں کورونا وائرس کے آثار نمایاں ہوئے تو وزارتِ دفاع میں کھلبلی مچ گئی،بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ان کے رابطے میں آنے والے لوگوں کے بھی ٹیسٹ کئے جارہے ہیں۔

بھارتی سیکریٹری دفاع اجے کمار میں گزشتہ روز  کورونا وائرس کی علامات کے پائے جانے کے بعد ریسینہ ہلز کے ساؤتھ بلاک میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں کام کرنے والے کم سے کم 35 افسران کو ان کے گھر بھیج دیا گیا۔

مزید پڑھیں: بھارتی سیکریٹری دفاع  بھی کوروناوائرس میں مبتلاہوگئے

Related Posts