پاکستان میں کورونا وائرس سے50 ہزار 694 افراد متاثر، 1 ہزار 67 جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے50 ہزار 694 افراد متاثر، 1 ہزار 67 جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس سے50 ہزار 694 افراد متاثر، 1 ہزار 67 جاں بحق

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 50 ہزار 694افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 1 ہزار 67ہو گئی ہے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 2 ہزار 603نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 50ہزار694ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک4 لاکھ45 ہزار 987 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد16ہزار387ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ 

 پنجاب میں کورونا وائرس کے18ہزار455، سندھ میں 19ہزار 924، خیبرپختونخواہ میں 7 ہزار 155، بلوچستان میں3 ہزار74، آزاد کشمیر میں 158، گلگت بلتستان میں602جبکہ اسلام آباد میں 1 ہزار 326 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر34ہزار 426فعال کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ15ہزار 201افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات خیبر پختونخواہ اور سندھ میں ہوئیں۔ کے پی کے میں 365 افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں336 افراد جاں بحق ہوئے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے باعث310، گلگت بلتستان میں 4، اسلام آباد میں12 جبکہ بلوچستان میں 39افراد جاں بحق ہوئے۔  

یاد رہے کہ اس سے قبل  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں51لاکھ 94ہزار افراد متاثر جبکہ 3لاکھ 34ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر51 لاکھ94 ہزار210 افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے14فیصد (3لاکھ34ہزار621) افراد ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے  3 لاکھ 34 ہزارافراد ہلاک

Related Posts