جنیوا: کورونا وائرس سے دنیا بھر میں48لاکھ 4ہزار افراد متاثر جبکہ 3لاکھ 16ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر48 لاکھ4 ہزار765افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے15فیصد (3لاکھ16ہزار711) افراد ہلاک ہوئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ44 ہزار 820فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد26 لاکھ29ہزار 271 ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے18لاکھ58ہزار783فراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، روس، اسپین، برطانیہ اور برازیل متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ ممالک میں اٹلی چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
اٹلی کے بعد فرانس، جرمنی،ترکی، ایران اور بھارت سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل انڈونیشیا جنوب مشرقی ایشیا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملکوں کی فہرست میں شامل ہوگیا۔
انڈونیشیا میں گزشتہ روز کورونا وائرس سے اموات کی تعداد 181 اور متاثرہ افراد کی تعداد 1986 تک پہنچ گئی۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق انڈونیشیا میں کورونا کی وجہ سے پوری دنیا کی نسبت اموات کی شرح سب سے زیادہ نو اعشاریہ ایک ہے۔
مزیدپڑھیں: انڈونیشیا میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی تعداد181ہوگئی