دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 44 لاکھ 29 ہزار افراد متاثر، 2 لاکھ 98 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 44 لاکھ 29 ہزار افراد متاثر، 2 لاکھ 98 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 44 لاکھ 29 ہزار افراد متاثر، 2 لاکھ 98 ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں44لاکھ 29ہزار افراد متاثر جبکہ 2لاکھ 98ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر44 لاکھ29 ہزار810 افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے15فیصد (2لاکھ98ہزار174) افراد ہلاک ہوئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ45 ہزار 921فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد24 لاکھ25ہزار924ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے16لاکھ59ہزار791افراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، اسپین، روس، برطانیہ اور اٹلی متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ ممالک میں برازیل چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

برازیل کے بعد فرانس، جرمنی،ترکی، ایران اور چین   سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔  

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد34,336تک پہنچ گئی، جبکہ مہلک وائرس کے باعث737افراد اپنی زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران پورے ملک میں کورونا کے 13 ہزار ٹیسٹ کیے گئے جس میں 2255مریضوں میں مرض کی تشخیص ہوئی۔

مزید پڑھیں: پاکستان بھر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد34,336تک پہنچ گئی

Related Posts