دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 41 لاکھ 80 ہزار افراد متاثر، 2 لاکھ 83 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 41 لاکھ 80 ہزار افراد متاثر، 2 لاکھ 83 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 41 لاکھ 80 ہزار افراد متاثر، 2 لاکھ 83 ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں41لاکھ 80ہزار افراد متاثر جبکہ 2لاکھ 83ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر41 لاکھ80ہزار315افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے16فیصد (2لاکھ83ہزار860) افراد ہلاک ہوئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ47 ہزار 32فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد ہ24 لاکھ3ہزار 203 ہو گئی ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے14لاکھ93ہزار252افراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، اسپین، برطانیہ، اٹلی  اور روس متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ ممالک میں فرانس چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

فرانس کے بعد جرمنی، برازیل،ترکی، ایران اور چین   سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔  

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کورونا وائرس کے ریکارڈ 2 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے، جس کے بعد تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 30 ہزار 334 تک پہنچ گئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق  گزشتہ روز کورونا وائرس کے باعث 659 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس نے 659 افراد کی جان لے لی

Related Posts