اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 35 ہزار 788 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 770ہو گئی ہے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے متاثرہ 1 ہزار 452نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 35ہزار788ہو گئی۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک3 لاکھ30ہزار750ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد13ہزار51ہے۔
ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے13ہزار561، سندھ میں 13ہزار 341، خیبرپختونخواہ میں 5 ہزار 252، بلوچستان میں2 ہزار239، آزاد کشمیر میں 91، گلگت بلتستان میں482جبکہ اسلام آباد میں 822کیسز کی تصدیق ہوئی۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر25ہزار 323فعال کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ9ہزار 695افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات خیبر پختونخواہ اور سندھ میں ہوئیں۔ کے پی کے میں 275افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں234افراد جاں بحق ہوئے۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے باعث223، گلگت بلتستان میں 4، اسلام آباد میں6 جبکہ بلوچستان میں 27افراد جاں بحق ہوئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس سے دنیا بھر میں44لاکھ 29ہزار افراد متاثر جبکہ 2لاکھ 98ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر44 لاکھ29 ہزار810 افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے15فیصد (2لاکھ98ہزار174) افراد ہلاک ہوئے۔
مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 98 ہزارافراد ہلاک