پاکستان میں کورونا وائرس سے32 ہزار سے زائد افراد متاثر، 706جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 32ہزارسے زائد افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 706ہو گئی ہے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے متاثرہ 1 ہزار 140نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 32ہزار81ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک3 لاکھ5ہزار851ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد10ہزار957ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ 

 پنجاب میں کورونا وائرس کے11ہزار869، سندھ میں 12ہزار 17، خیبرپختونخواہ میں 4 ہزار 875، بلوچستان میں2 ہزار61، آزاد کشمیر میں 86، گلگت بلتستان میں457جبکہ اسلام آباد میں 716کیسز کی تصدیق ہوئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر22ہزار 820فعال کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ8ہزار 555افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں ہوئیں۔ کے پی کے میں 257 افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں211افراد جاں بحق ہوئے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے باعث200، گلگت بلتستان میں 4، اسلام آباد میں6 جبکہ بلوچستان میں 27افراد جاں بحق ہوئے۔ 

Related Posts