اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 30ہزار 941افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 667ہو گئی ہے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے متاثرہ 1 ہزار 476نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 30ہزار941ہو گئی۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک2 لاکھ94ہزار894ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد11ہزار367ہے۔
ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے11ہزار568، سندھ میں 11ہزار 480، خیبرپختونخواہ میں 4 ہزار 669، بلوچستان میں2 ہزار17، آزاد کشمیر میں 86، گلگت بلتستان میں442جبکہ اسلام آباد میں 679کیسز کی تصدیق ہوئی۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر22ہزار 62فعال کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ8ہزار 212افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں ہوئیں۔ کے پی کے میں 245 افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں197افراد جاں بحق ہوئے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے باعث189، گلگت بلتستان میں 4، اسلام آباد میں6 جبکہ بلوچستان میں 26افراد جاں بحق ہوئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس سے دنیا بھر میں41لاکھ 80ہزار افراد متاثر جبکہ 2لاکھ 83ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر41 لاکھ80ہزار315افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے16فیصد (2لاکھ83ہزار860) افراد ہلاک ہوئے۔
مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 83 ہزار افراد ہلاک