دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 36 لاکھ 45 ہزار افراد متاثر، 2 لاکھ 52 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 36 لاکھ 45 ہزار افراد متاثر، 2 لاکھ 52 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 36 لاکھ 45 ہزار افراد متاثر، 2 لاکھ 52 ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں36لاکھ 45ہزار افراد متاثر جبکہ 2لاکھ 52ہزار سے زائد افراد  ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 36لاکھ45ہزار539افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے17فیصد (2لاکھ52ہزار396) افراد ہلاک ہوئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ49 ہزار 637فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ21 لاکھ 48ہزار 450افراد  کو کورونا وائرس کے باعث بخار اور سانس میں ہلکی پھلکی تکلیف کا سامنا ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے11لاکھ95ہزار56افراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، اسپین، اٹلی، برطانیہ اور فرانس متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ ممالک میں جرمنی  چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

جرمنی کے بعد روس، ترکی،برازیل، ایران اور چین   سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔  

یاد رہے کہ اس سے قبل وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے امورِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان نے انتہائی کم وقت میں کورونا وائرس کی حفاظتی کٹس تیار کرنا شروع کردیں جو ایک اہم سنگِ میل ہے۔

 ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ پاکستان نے کورونا وائرس کی حفاظتی کٹس کی پیداوار میں اہم سنگِ میل حاصل کیا ہے جبکہ مقامی وینٹی لیٹرز کی پیداوار پر بھی 5 گروپ کام کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  کورونا کی حفاظتی کٹس کی پیداوار شروع ہو گئی ۔ڈاکٹر ظفر مرزا

Related Posts