جنیوا: کورونا وائرس سے دنیا بھر میں35لاکھ 66ہزار افراد متاثر جبکہ 2لاکھ 48ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 35لاکھ66ہزار230افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے18فیصد (2لاکھ48ہزار285) افراد ہلاک ہوئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ50 ہزار 46فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ21 لاکھ 13ہزار 874افراد کو کورونا وائرس کے باعث بخار اور سانس میں ہلکی پھلکی تکلیف کا سامنا ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے11لاکھ54ہزار25افراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، اسپین، اٹلی، برطانیہ اور فرانس متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ ممالک میں جرمنی چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
جرمنی کے بعد روس، ترکی،برازیل، ایرن اور چین سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے کہا کہ دنیا بھر میں 100سے زائد کورونا وائرس کی ویکسین کی تیاری پر کام ہو رہا ہے اور جلد از جلد 9 ماہ یا زیادہ سے زیادہ 2 سال میں ویکسین مارکیٹ میں دستیاب ہوجائے گی۔
بل گیٹس پہلے ہی ویکسین کی تیاری کے لیے اپنی فلاحی تنظیم کی جانب سے 25 کروڑ ڈالرز کی خطیر رقم عطیہ کرنے کا اعلان کر چکے ہیں اور رقم دینے کے لئے راضی ہیں۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس کی ویکسین 9 ماہ میں دستیاب ہوگی، بل گیٹس