دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے31 لاکھ 38 ہزار افراد متاثر، 2 لاکھ 17 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے31 لاکھ 38 ہزار افراد متاثر، 2 لاکھ 17 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے31 لاکھ 38 ہزار افراد متاثر، 2 لاکھ 17 ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں31لاکھ 38ہزار افراد متاثر جبکہ 2لاکھ 17ہزار سے زائد افراد  ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 31لاکھ38ہزار115افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے19فیصد (2لاکھ17ہزار970) افراد ہلاک ہوئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 56 ہزار 965فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ19 لاکھ 7ہزار 410افراد  کو کورونا وائرس کے باعث بخار اور سانس میں ہلکی پھلکی تکلیف کا سامنا ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے9لاکھ55ہزار770افراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، اسپین، اٹلی، فرانس اور برطانیہ متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ ممالک میں جرمنی  چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

جرمنی کے بعد ترکی، روس، ایران، چین اور برازیل   سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔  

یاد رہے کہ اس سے قبل  روس میں کورونا وائرس سے 93 ہزار 558 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 867 ہو گئی۔

روس میں 30 مارچ تک کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 1 ہزار 761 تھی جس میں رواں ماہ کے دوران تیزی دیکھنے میں آئی۔ 15 اپریل تک کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 22 ہزار 306 ہو گئی تھی جس میں مزید اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں: روس میں کورونا وائرس سے  ہلاکتوں کی تعداد 867 ہو گئی

Related Posts