جنیوا: کورونا وائرس سے دنیا بھر میں30لاکھ 64ہزار افراد متاثر جبکہ 2لاکھ11 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 30لاکھ64ہزار830افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے19فیصد (2لاکھ11ہزار609) افراد ہلاک ہوئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 56 ہزار 300فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ18 لاکھ 74ہزار 524افراد کو کورونا وائرس کے باعث بخار اور سانس میں ہلکی پھلکی تکلیف کا سامنا ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے9لاکھ22 ہزار397افراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، اسپین، اٹلی، فرانس اور جرمنی متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ ممالک میں برطانیہ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
برطانیہ کے بعد ترکی، ایران، روس، چین اور برازیل سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل برطانیہ میں مہلک کورونا وائرس تیزی سے پھیلا جہاں 1 لاکھ 52 ہزار افراد وائرس سے متاثر جبکہ 20 ہزار 732 ہلاک ہو گئے۔
کورونا وائرس کے باعث 5 مارچ کو پہلی ہلاکت ہوئی جس کے بعد اموات کا سلسلہ آہستہ آہستہ دراز ہونے لگا جبکہ 26 مارچ تک 578 افراد وائرس کے باعث ہلاک ہو چکے تھے۔
مزید پڑھیں: برطانیہ میں کورونا وائرس سے 20 ہزار 732 افراد ہلاک