پاکستان میں کورونا وائرس سے29 ہزار 465 افراد متاثر، 639جاں بحق ہو گئے

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے29 ہزار 465 افراد متاثر، 639جاں بحق ہو گئے
پاکستان میں کورونا وائرس سے29 ہزار 465 افراد متاثر، 639جاں بحق ہو گئے

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 29ہزار 465افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 639ہو گئی ہے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے متاثرہ 1 ہزار 991نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 29ہزار465ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک2 لاکھ83ہزار517ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد13ہزار341ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ 

 پنجاب میں کورونا وائرس کے11ہزار93، سندھ میں 10ہزار 771، خیبرپختونخواہ میں 4 ہزار 509، بلوچستان میں1 ہزار935، آزاد کشمیر میں 86، گلگت بلتستان میں430جبکہ اسلام آباد میں 641کیسز کی تصدیق ہوئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر20ہزار 803فعال کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ8ہزار 23افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات خیبر پختونخواہ اور پنجاب میں ہوئیں۔ کے پی کے میں 234 افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں192افراد جاں بحق ہوئے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے باعث180، گلگت بلتستان میں 4، اسلام آباد میں5 جبکہ بلوچستان میں 24افراد جاں بحق ہوئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل آن لائن ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب نے اعلان کیا کہ پاکستان کو کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں مدد کے لئے 5 ملین ڈالر دئیے جائیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان کوگزشتہ روز  لکھے گئے خط میں یوٹیوب کی سی ای او نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤپر قابو پانے کے لئے 5 ملین ڈالر دیئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: یو ٹیوب کا پاکستان کو  5 ملین ڈالر دینے کا اعلان

Related Posts