پاکستان میں کورونا کے 482 نئے کیسز رپورٹ، متاثرین 2 لاکھ 94 ہزار سے تجاوز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 482 نئے کیسز رپورٹ، متاثرین 2 لاکھ 94 ہزار سے تجاوز
پاکستان میں کورونا کے 482 نئے کیسز رپورٹ، متاثرین 2 لاکھ 94 ہزار سے تجاوز

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا  کے 482 نئے کیسز رپورٹ کیے گئے ہیں جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق کورونا کے مجموعی کیسز کی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار 194 ہے جبکہ وائرس کے باعث مجموعی طور پر  6 ہزار 267 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 12 افراد جاں بحق ہوئے۔

کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والے افراد کی تعداد 2 لاکھ 78 ہزار 939 ہے جبکہ وائرس کے مصدقہ فعال کیسز کی تعداد 8 ہزار 987 ہے۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک25 لاکھ12 ہزار 337ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد24ہزار 593 ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث  669 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ28ہزار676، پنجاب میں 96ہزار 466، خیبرپختونخوا میں 35ہزار831، بلوچستان میں 12ہزار 664، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 265، گلگت بلتستان میں2 ہزار 745جبکہ اسلام آباد میں 15 ہزار 546کیسز کی تصدیق ہوئی۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ اور پنجاب میں ہوئیں۔ سندھ میں 2 ہزار 384 افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں 2 ہزار 193افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار248،آزاد کشمیر میں 61، گلگت بلتستان میں 65، اسلام آباد میں175 جبکہ بلوچستان میں 141 افراد جاں بحق ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے کورونا کو شکست دیدی، فعال کیسز 10 ہزار سے کم 

Related Posts