اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 75ہزار225 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 5ہزار 865 ہو گئی ہے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 936نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس کے باعث 23مزید پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک19 لاکھ9ہزار 846ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد19 ہزار 610 ہے۔
ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث 1 ہزار 217 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے1 لاکھ18ہزار824، پنجاب میں 92ہزار 279، خیبرپختونخوا میں 33ہزار510، بلوچستان میں 11ہزار 624، آزاد کشمیر میں 2 ہزار 40، گلگت بلتستان میں2 ہزار 10جبکہ اسلام آباد میں 14 ہزار 938کیسز کی تصدیق ہوئی۔
وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ اور پنجاب میں ہوئیں۔ سندھ میں 2 ہزار 162افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں 2 ہزار 125افراد جاں بحق ہوئے۔
خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس کے باعث1 ہزار180،آزاد کشمیر میں 49، گلگت بلتستان میں 48، اسلام آباد میں165جبکہ بلوچستان میں 136افراد جاں بحق ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے کورونا کی روک تھام کیلئے تفریحی مقامات بند کردئیے