اسپین میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 62 ہزار افراد متاثر، 26 ہزار 478 ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسپین میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 62 ہزار افراد متاثر، 26 ہزار 478 ہلاک
اسپین میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 62 ہزار افراد متاثر، 26 ہزار 478 ہلاک

اسپین میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 62 ہزار افراد متاثر ہو گئے جبکہ وائرس کے باعث 26 ہزار 478 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق وائرس سے متاثرہ 2 لاکھ 62 ہزار 783 افراد میں سے 1 لاکھ 73 ہزار 157 افراد صحتیاب ہو گئے، تاہم اسپین میں ہر گزرتے روز کے ساتھ کورونا کے متاثرہ کیسز اور ہلاکتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

کورونا وائرس کیسز کے اعتبار سے امریکا کے بعد اسپین دوسرا بڑا ملک بن گیا ہے جہاں وائرس سے ہونے والی اموات کی شرح 13 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ 3 فیصد افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ 61 ہزار 407 افراد کو وائرس کے باعث ہلکے پھلکے بخار اور کھانسی کا سامنا ہے۔

گزشتہ ماہ 16 مارچ کو اسپین میں کورونا وائرس کیسز کی تعداد 9 ہزار 942 تھی جو 16 اپریل تک 1 لاکھ 84 ہزار 948 کیسز تک جا پہنچی جس میں وقت کے ساتھ مزید اضافہ ہوا۔ آج اسپین میں 2 لاکھ 62 ہزار 784 افراد کورونا وائرس کا شکار ہیں۔

وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافہ جاری ہے جبکہ  گزشتہ ماہ 26 مارچ کو سب سے زیادہ 8 ہزار 226 کیسز کی تصدیق ہوئی جن میں وقت کے ساتھ ساتھ کمی ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 666 نئے کیسز اور 179 مزید ہلاکتوں کی تصدیق ہوئی۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل   کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں40لاکھ 10ہزار افراد متاثر جبکہ 2لاکھ 80ہزار سے زائد افراد  ہلاک ہو گئے۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر40 لاکھ10ہزار796افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے16فیصد (2لاکھ80ہزار432) افراد ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 80 ہزار افراد ہلاک

Related Posts