پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے 254 نئے کیسز رپورٹ، تعداد 5038 ہو گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے 224 نئے کیسز رپورٹ، تعداد 5011 ہو گئی
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے 224 نئے کیسز رپورٹ، تعداد 5011 ہو گئی

اسلام آباد: ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 254 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے نتیجے میں وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5 ہزار 38 ہو گئی ہے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 14 افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ ملک بھر میں مجموعی اموات کی تعداد 86 ہو گئی ہے۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک61 ہزار801 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد 2 ہزار805 ہے۔

صوبہ پنجاب میں کورونا وائرس سے 2 ہزار425، سندھ میں 1 ہزار 318، خیبرپختونخواہ میں 697، بلوچستان میں228، آزاد کشمیر میں35، گلگت بلتستان میں 216 جبکہ اسلام آباد میں 119افراد متاثر ہوئے۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر 4 ہزار 163 فعال کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 762 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات خیبر پختونخواہ میں ہوئیں۔ صوبے میں 31 افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں 28 افراد جاں بحق ہوئے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے باعث 21 ، گلگت بلتستان میں 3، اسلام آباد میں 1 جبکہ بلوچستان میں 2 افراد جاں بحق ہوئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں 17لاکھ 80ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 1لاکھ8 ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 17لاکھ80ہزار315افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 21 فیصد (1لاکھ 8 ہزار828) افراد ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں:  کورونا وائرس سے17لاکھ80ہزارافراد متاثر،1لاکھ8ہزار ہلاک

Related Posts