جنیوا: کورونا کے باعث دنیا بھر میں 2 کروڑ 49 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 8 لاکھ 41 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر2 کروڑ 49 لاکھ 8ہزار975 افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 5 فیصد (8لاکھ41ہزار331) افراد جان کی بازی ہار گئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ61 ہزار 194فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد67لاکھ69ہزار 240ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے1کروڑ72 لاکھ 98ہزار404 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، بھارت، روس اور پیرو متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں جنوبی افریقہ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
جنوبی افریقہ کے بعد کولمبیا، میکسیکو اور اسپین کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا وائرس نے مزید 6 پاکستانیوں کی جان لے لی