دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2 کروڑ 31 لاکھ افراد متاثر، 8 لاکھ 3ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2 کروڑ 31 لاکھ افراد متاثر، 8 لاکھ 3ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2 کروڑ 31 لاکھ افراد متاثر، 8 لاکھ 3ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا کے باعث دنیا بھر میں 2 کروڑ 31 لاکھ افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 8 لاکھ 3 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ 

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر2 کروڑ 31 لاکھ 17ہزار813 افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 5 فیصد (8لاکھ3ہزار200) افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ61 ہزار 838فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد66لاکھ4ہزار 936 ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے1کروڑ57 لاکھ 9ہزار677 افراد  صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، بھارت، روس اور جنوبی افریقہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں پیرو چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

پیرو کے بعد میکسیکو، کولمبیا اور اسپین کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے  نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی بینک کی کورونا  کے خلاف پاکستانی حکمت عملی کی تعریف

Related Posts