اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 15ہزار979 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4ہزار 473 ہو گئی ہے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 4 ہزار 339نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس کے باعث 78مزید پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک13 لاکھ27ہزار 638ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد22ہزار128ہے۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر1 لاکھ 8ہزار 642فعال کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ1 لاکھ 4ہزار 694افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
سندھ میں کورونا وائرس کے86 ہزار795، پنجاب میں 77ہزار 740، خیبرپختونخواہ میں 26ہزار 938، بلوچستان میں 10ہزار 608، آزاد کشمیر میں 1 ہزار 135، گلگت بلتستان میں1 ہزار 511جبکہ اسلام آباد میں 13 ہزار 82کیسز کی تصدیق ہوئی۔
وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب اور سندھ میں ہوئیں۔ پنجاب میں 1 ہزار 784افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں 1 ہزار 406افراد جاں بحق ہوئے۔
خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس کے باعث973،آزاد کشمیر میں 32، گلگت بلتستان میں 28، اسلام آباد میں129 جبکہ بلوچستان میں 121افراد جاں بحق ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کورونا کے باعث معاشی بحران سے محفوظ نہیں ،ورلڈ بینک