پاکستان میں کورونا وائرس سے 21 ہزار 501 افراد متاثر، 486 جاں بحق ہو گئے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے 20 ہزار 996 افراد متاثر، 476 جاں بحق ہو گئے
پاکستان میں کورونا وائرس سے 20 ہزار 996 افراد متاثر، 476 جاں بحق ہو گئے

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 21 ہزار 501افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 486 ہو گئی ہے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے متاثرہ 1315نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 21ہزار 501ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک2 لاکھ 22ہزار404ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد9ہزار 857ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ 

 پنجاب میں کورونا وائرس کے8 ہزار103، سندھ میں 7ہزار 882، خیبرپختونخواہ میں 3 ہزار288، بلوچستان میں1 ہزار321، آزاد کشمیر میں71، گلگت بلتستان میں372جبکہ اسلام آباد میں 464کیسز کی تصدیق ہوئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر 15ہزار 233فعال کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ 5ہزار 782افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات خیبر پختونخواہ اور سندھ میں ہوئیں۔ کے پی کے میں185افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں137افراد جاں بحق ہوئے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے باعث136، گلگت بلتستان میں 3، اسلام آباد میں 4 جبکہ بلوچستان میں 21افراد جاں بحق ہوئے۔ 

 یاد رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں36لاکھ 45ہزار افراد متاثر جبکہ 2لاکھ 52ہزار سے زائد افراد  ہلاک ہو گئے۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 36لاکھ45ہزار539افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے17فیصد (2لاکھ52ہزار396) افراد ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 52 ہزار افراد ہلاک

Related Posts