پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 2 ہزار955 افراد متاثر، 4 ہزار سے زائد جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 2 ہزار955 افراد متاثر، 4 ہزار سے زائد جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 2 ہزار955 افراد متاثر، 4 ہزار سے زائد جاں بحق

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 2 لاکھ 2ہزار955 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 4ہزار سے زائد ہو گئی ہے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 4 ہزار 72نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس کے باعث 83مزید پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گئے جس کے نتیجے میں مجموعی اموات کی تعداد 4 ہزار 118 ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک12 لاکھ39ہزار 153ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد25ہزار13ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ 

سندھ میں کورونا وائرس کے78 ہزار267، پنجاب میں 74ہزار 202، خیبرپختونخواہ میں 25ہزار 380، بلوچستان میں 10ہزار 261، آزاد کشمیر میں 1 ہزار 27، گلگت بلتستان میں1 ہزار 423جبکہ اسلام آباد میں 12 ہزار 395کیسز کی تصدیق ہوئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر1 لاکھ 6ہزار 213فعال کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ92ہزار 624افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب اور سندھ میں ہوئیں۔ پنجاب میں 1 ہزار 673افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں 1 ہزار 243افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس کے باعث914،آزاد کشمیر میں 28، گلگت بلتستان میں 24، اسلام آباد میں122 جبکہ بلوچستان میں 114افراد جاں بحق ہوئے۔ 

یہ بھی پڑھیں: کورونا کی  احتیاطی تدابیر پر عمل سب پر لازم ہے، وزیراعلیٰ سندھ

Related Posts