دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے29 لاکھ 21ہزار افراد متاثر، 2 لاکھ 3 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے29 لاکھ 21ہزار افراد متاثر، 2 لاکھ 3 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے29 لاکھ 21ہزار افراد متاثر، 2 لاکھ 3 ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں29لاکھ 21ہزار افراد متاثر جبکہ 2لاکھ3 ہزار سے زائدافراد  ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 29لاکھ21ہزار201افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 20فیصد (2لاکھ 3ہزار289) افراد ہلاک ہوئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 57 ہزار 863فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ18 لاکھ 23ہزار 79افراد  کو کورونا وائرس کے باعث بخار اور سانس میں ہلکی پھلکی تکلیف کا سامنا ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے8لاکھ36 ہزار970افراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، اسپین، اٹلی، فرانس اور جرمنی متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ ممالک میں برطانیہ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

برطانیہ کے بعد ترکی، ایران، چین، روس اور برازیل  سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔  

یاد رہے کہ اس سے قبل چینی حکام نے کورونا وائرس کے مزید 12 کیسوں کے سامنے آنے کا اعلان کیا جبکہ امریکا میں 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے سبب مرنے والوں کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چین میں نیشنل ہیلتھ کمیٹی نے بتایاکہ ملک بھر میں کوروناکے 12 نئے متاثرین کا اندراج ہوا جس سے چین میں ایک بار پھر خطرے کی گھنٹی بج گئی۔ 

مزید پڑھیں: امریکا میں کورونا سے مرنے  والوں کی یومیہ تعداد میں کمی

Related Posts