دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے26 لاکھ 37ہزار افراد متاثر، 1لاکھ 84ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے26 لاکھ 37ہزار افراد متاثر، 1لاکھ 84ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے26 لاکھ 37ہزار افراد متاثر، 1لاکھ 84ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں26 لاکھ 37ہزار افراد متاثر جبکہ 1لاکھ84 ہزار سے زائدافراد  ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 26لاکھ37ہزار790افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 20فیصد (1لاکھ 84 ہزار230) افراد ہلاک ہوئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 56 ہزار 679فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ16 لاکھ 79ہزار 69افراد  کو کورونا وائرس کے باعث بخار اور سانس میں ہلکی پھلکی تکلیف کا سامنا ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے7لاکھ17 ہزار812افراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، اسپین، اٹلی، فرانس اور جرمنی متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ ممالک میں برطانیہ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

برطانیہ کے بعد ترکی، ایران، چین، روس اور برازیل  سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔  

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 10 ہزار 503 ہو گئی جبکہ وائرس کے باعث 222 افراد جاں بحق ہو گئے۔ 

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ روز کورونا وائرس سے ملک میں مزید 17 افراد جان کی بازی ہار گئے۔پنجاب میں کورونا وائرس کے سب سے زیادہ4590 کیسز رپورٹ ہوئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس سے 222 افراد جاں بحق ہو گئے

Related Posts