دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے24 لاکھ 7ہزار افراد متاثر، 1لاکھ 65ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Coronavirus cases worldwide surpass 4.6 million

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں 24لاکھ 7ہزار سے زائد افراد متاثر جبکہ 1لاکھ65 ہزار سے زائدافراد  ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 24لاکھ7ہزار340افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 21 فیصد (1لاکھ 65 ہزار69) افراد ہلاک ہوئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ 54 ہزار 222فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ15 لاکھ 62ہزار 921افراد  کو کورونا وائرس کے باعث بخار اور سانس میں ہلکی پھلکی تکلیف کا سامنا ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے6لاکھ25 ہزار128افراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس امریکا اور برطانیہ سمیت متعدد یورپی ممالک، پاکستان، ایران، بھارت اور افغانستان سمیت متعدد ایشیائی ممالک اور دیگر براعظموں میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، اسپین، اٹلی، فرانس اور جرمنی متاثر ہوئے ہیں جبکہ وائرس سے متاثرہ ممالک میں برطانیہ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

برطانیہ کے بعد ترکی، چین، ایران، روس اور برازیل  سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔  

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں کورونا وائرس کے سبب167 افراد جاں بحق اور متاثرہ افراد کی تعداد8275 ہوگئی،47 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں میں کورونا وائرس سے ملک میں مزید 16 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں  کورونا کے باعث 167افراد جاں بحق ہو گئے

Related Posts