پاکستان میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 92 ہزار878 افراد متاثر، 3 ہزار903 جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 92 ہزار878 افراد متاثر، 3 ہزار903 جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 92 ہزار878 افراد متاثر، 3 ہزار903 جاں بحق

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 92ہزار878 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 3ہزار 903ہو گئی ہے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 4 ہزار 44نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس کے باعث 148مزید پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک11 لاکھ71ہزار 976ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد21ہزار835ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ 

پنجاب  میں کورونا وائرس کے71 ہزار191، سندھ میں 74ہزار 70، خیبرپختونخواہ میں 23ہزار 887، بلوچستان میں 9ہزار 817، آزاد کشمیر میں 930، گلگت بلتستان میں1 ہزار 365جبکہ اسلام آباد میں 11 ہزار 710کیسز کی تصدیق ہوئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر1 لاکھ 7ہزار 760فعال کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ81ہزار 307افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب اور سندھ میں ہوئیں۔ پنجاب میں 1 ہزار 602افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں 1 ہزار 161افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس کے باعث869،آزاد کشمیر میں 25، گلگت بلتستان میں 23، اسلام آباد میں115 جبکہ بلوچستان میں 108افراد جاں بحق ہوئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد حفیظ کا ٹیسٹ منفی آنے کے بعد کورونا وائرس کے ٹیسٹ پر پھر سوالات اٹھنے لگے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انگلینڈ کا دورہ کرنے والی قومی ٹیم میں شامل کھلاڑیوں کے کورونا وائرس ٹیسٹ کیے گئے  جن میں 10کھلاڑیوں کے ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے۔

مزید پڑھیں: شوکت خانم سے کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ  مثبت، چغتائی لیب سے منفی

Related Posts