جنیوا: کورونا وائرس سے دُنیا بھر میں1 کروڑ 82 لاکھ افراد متاثر جبکہ 6لاکھ 92ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔
دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر1 کروڑ 82 لاکھ 36 ہزار 72افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 6 فیصد (6لاکھ92ہزار809) افراد ہلاک ہوئے۔
مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ65 ہزار 754فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد60لاکھ97ہزار 281 ہے۔
کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے1کروڑ14 لاکھ 45ہزار982 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔
چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔
وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، بھارت، روس اور جنوبی افریقہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک کی فہرست میں میکسیکو چھٹے نمبر پر موجود ہے۔
میکسیکو کے بعد پیرو، چلی اور اسپین وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل بھارت کے وزیر داخلہ امیت شاہ کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد اسپتال میں داخل ہوگئے۔
وزیر اعظم نریندر مودی کے قریبی ساتھی اور ملک کے سب سے طاقتور سیاستدان امیت شاہ ایک کلیدی وزارت کے سربراہ ہیں جو ہندوستان میں کورونا وائرس کی روک تھام میں سب سے آگے رہی۔
مزید پڑھیں: بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ بھی کورونا کا شکار، اسپتال میں داخل