دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1 کروڑ 62 لاکھ افراد متاثر، 6 لاکھ 48 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی کے اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے لئے جگہ کم پڑنا شروع
کراچی کے اسپتالوں میں کورونا کے مریضوں کے لئے جگہ کم پڑنا شروع

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دُنیا بھر میں1 کروڑ 62 لاکھ افراد متاثر جبکہ 6لاکھ 48ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر1 کروڑ 62 لاکھ 891افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 7 فیصد (6لاکھ48ہزار445) افراد ہلاک ہوئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ66 ہزار 203فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد56لاکھ39ہزار 214 ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے99لاکھ 13ہزار232افراد  صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، بھارت، روس اور جنوبی افریقہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں میکسیکو چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

میکسیکو کے بعد پیرو، چلی  اور اسپین وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایمریٹس کا کورونا کی تشخیص پر طبی اخراجات اُٹھانے کا اعلان

Related Posts