پاکستان میں کورونا وائرس سے 15 ہزار 769 افراد متاثر، 346 جاں بحق ہو گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Coronavirus death toll jumps to 1,167 in Pakistan with 56,349 infected cases

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 19 افراد جان کی بازی ہار گئے جس سے ملک میں وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 346ہو گئی ہے۔ 

 اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس سے متاثرہ 874نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 15 ہزار 769 ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک1 لاکھ 74ہزار160 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد8 ہزار249ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ 

 پنجاب میں کورونا وائرس کے6 ہزار61، سندھ میں 5 ہزار 695، خیبرپختونخواہ میں 2 ہزار313، بلوچستان میں978، آزاد کشمیر میں66، گلگت بلتستان میں333جبکہ اسلام آباد میں 313کیسز کی تصدیق ہوئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر 11ہزار 361فعال کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 4ہزار 52افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات خیبر پختونخواہ اورپنجاب میں ہوئیں۔ کے پی کے میں122افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ پنجاب میں 103افراد جاں بحق ہوئے۔

سندھ  میں کورونا وائرس کے باعث100، گلگت بلتستان میں 3، اسلام آباد میں 4 جبکہ بلوچستان میں 14 افراد جاں بحق ہوئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں32لاکھ 20ہزار افراد متاثر جبکہ 2لاکھ 28ہزار سے زائد افراد  ہلاک ہو گئے۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 32لاکھ20ہزار847افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے19فیصد (2لاکھ28ہزار239) افراد ہلاک ہوئے۔

Related Posts