دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1 کروڑ 56 لاکھ افراد متاثر، 6 لاکھ 36 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1 کروڑ 56 لاکھ افراد متاثر، 6 لاکھ 36 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1 کروڑ 56 لاکھ افراد متاثر، 6 لاکھ 36 ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دُنیا بھر میں1 کروڑ 56 لاکھ افراد متاثر جبکہ 6لاکھ 36ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر1 کروڑ 56 لاکھ 51ہزار 911افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 7 فیصد (6لاکھ36ہزار470) افراد ہلاک ہوئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ66 ہزار 256فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد54لاکھ80 ہزار سے زائد ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے95لاکھ 35ہزار342 افراد  صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، بھارت، روس اور جنوبی افریقہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں پیرو چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

پیرو کے بعد میکسیکو، چلی  اور اسپین وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ کورونا کے باعث ملک میں حالات مزید ابتری کا شکار ہوں گے۔ امریکا میں اس خطرناک بیماری سے ہلاک افراد کی تعداد ایک لاکھ 45 ہزار اور بیماروں کی تعداد 40 لاکھ تک جا پہنچی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس میں 2 روز قبل  بغیر ماسک لگائے پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ ماسک پہنیں اورکہا کہ وہ خود بھی ماسک اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔

مزید پڑھیں: کورونا سے امریکا میں حالات مزید خراب ہوں گے،ٹرمپ 

Related Posts