پاکستان میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 44 ہزار 478افراد متاثر، 2 ہزار729 جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 44 ہزار 478افراد متاثر، 2 ہزار729 جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 44 ہزار 478افراد متاثر، 2 ہزار729 جاں بحق

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 44  ہزار478 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 729ہو گئی ہے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 5 ہزار 248نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس کے باعث 97 مزید پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک8 لاکھ97ہزار 650ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد29ہزار85ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ 

پنجاب  میں کورونا وائرس کے54 ہزار138، سندھ میں 53ہزار 805، خیبرپختونخواہ میں 18ہزار 13، بلوچستان میں 8ہزار 177، آزاد کشمیر میں 647، گلگت بلتستان میں1 ہزار 129جبکہ اسلام آباد میں 8 ہزار 569کیسز کی تصدیق ہوئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر88ہزار 88فعال کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ53ہزار 721افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب اور سندھ میں ہوئیں۔ پنجاب میں 1 ہزار 31افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں 831افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس کے باعث675،آزاد کشمیر میں 13، گلگت بلتستان میں 16، اسلام آباد میں78 جبکہ بلوچستان میں 85افراد جاں بحق ہوئے۔  

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ موجودہ صورتحال برقرار رہی تو جولائی کے آخر تک کورونا کیسز کی تعداد 10 لاکھ تک پہنچ سکتی ہے۔اگر حفاظتی اقدامات پر عمل کیا گیا تو کورونا پر قابو پایا جاسکتا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےگزشتہ روز  اسد عمر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ کہا کہ حفاظتی اقدامات سے کورونا پر قابو پایا جاسکتا ہے، جو صورتحال ابھی چل رہی ہے اگر یہی چلتی رہی تو کورونا کیسز کی تعداد بڑھ سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: جولائی  کے آخر تک10 لاکھ افراد کورونا کا شکار ہوسکتے ہیں، اسد عمر

Related Posts