اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 39 ہزار230 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 632ہو گئی ہے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 6 ہزار 825نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس کے باعث 81 مزید پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک8 لاکھ68ہزار 565ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد29ہزار546ہے۔
ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے52 ہزار601، سندھ میں 51ہزار 518، خیبرپختونخواہ میں 17ہزار 450، بلوچستان میں 8ہزار 28، آزاد کشمیر میں 604، گلگت بلتستان میں1 ہزار 95جبکہ اسلام آباد میں 7 ہزار 934کیسز کی تصدیق ہوئی۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر84ہزار 863فعال کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ51ہزار 735افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب اور سندھ میں ہوئیں۔ پنجاب میں 969افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں 816افراد جاں بحق ہوئے۔
خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس کے باعث661،آزاد کشمیر میں 12، گلگت بلتستان میں 16، اسلام آباد میں75 جبکہ بلوچستان میں 83افراد جاں بحق ہوئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد گھر سے ایم ایچ ہسپتال راولپنڈی میں شفٹ ہو گئے ۔
گزشتہ دنوں وزیرِ ریلوے شیخ رشید احمد نے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد اپنے آپ کو گھر پر ہی قرنطینہ کر لیا تھا، تاہم ذرائع کے مطابق گزشتہ روز رات کے وقت انہیں ایم ایچ ہسپتال راولپنڈی میں داخل کرادیا گیا۔
مزید پڑھیں: کورونا وائرس کے باعث شیخ رشید ایم ایچ ہسپتال منتقل