دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1 کروڑ 34 لاکھ افراد متاثر، 5 لاکھ 81 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1 کروڑ 34 لاکھ افراد متاثر، 5 لاکھ 81 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1 کروڑ 34 لاکھ افراد متاثر، 5 لاکھ 81 ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں1 کروڑ 34 لاکھ افراد متاثر جبکہ 5لاکھ 81ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر1 کروڑ 34 لاکھ 57ہزار 458افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 7 فیصد (5لاکھ81ہزار221) افراد ہلاک ہوئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ59 ہزار 579 فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد50لاکھ29 ہزار 11ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے78لاکھ 47ہزار226 افراد  صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، بھارت، روس اورپیرو متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں چلی چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

چلی کے بعد میکسیکو، اسپین اور جنوبی افریقہ وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: احتیاط نہ کی گئی تو کورونا بد ترین ہوسکتا ہے۔ادارۂ صحت

Related Posts