اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 25 ہزار933 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 463ہو گئی ہے۔
سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 6 ہزار 397نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ وائرس کے باعث 107 مزید پاکستانی شہری زندگی کی بازی ہار گئے۔
کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک8 لاکھ9ہزار 169ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد28ہزار344ہے۔
ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔
پنجاب میں کورونا وائرس کے47 ہزار382، سندھ میں 46ہزار 828، خیبرپختونخواہ میں 15ہزار 787، بلوچستان میں 7ہزار 673، آزاد کشمیر میں 534، گلگت بلتستان میں1 ہزار 30جبکہ اسلام آباد میں 6 ہزار 699کیسز کی تصدیق ہوئی۔
پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر83ہزار 223فعال کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ40ہزار 247افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔
وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب اور سندھ میں ہوئیں۔ پنجاب میں 890افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں 776افراد جاں بحق ہوئے۔
خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس کے باعث632،آزاد کشمیر میں 10، گلگت بلتستان میں 15، اسلام آباد میں65 جبکہ بلوچستان میں 75افراد جاں بحق ہوئے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ میں 10 سال کی عمر تک 1 ہزار 700 سے زائد بچوں میں کورونا کی تصدیق ہوگئی، اس حوالے سے بات کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ کورونا وائرس سے معصوم بچے بھی متاثر ہورہے ہیں۔
ٹوئٹر پر گزشتہ روز اپنے پیغام میں بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ میں کوروناوائرس کے شکار 10سال کی عمر تک کے4 معصوم بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔ غیر ذمہ داری اور احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے کا نقصان بچوں کو وائرس کی صورت میں ہوا۔
مزید پڑھیں: سندھ میں 1 ہزار 700 سے زائد بچوں میں کورونا کی تصدیق