سندھ میں کورونا وائرس سے 11 ہزار480 افراد متاثر،189 جاں بحق ہو گئے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سندھ میں کورونا وائرس سے 11 ہزار480 افراد متاثر،189 جاں بحق ہو گئے
سندھ میں کورونا وائرس سے 11 ہزار480 افراد متاثر،189 جاں بحق ہو گئے

کراچی : صوبہ سندھ میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 11ہزار 480 ہو گئی جبکہ وائرس کے باعث 189 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔

سماجی رابطے  کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آج صبح 8 بجے تک کورونا وائرس کی صورتحال کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس کے 11 ہزار 480 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

پیغام میں ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے4 ہزار 215ٹیسٹس کیے گئے جس سے مجموعی ٹیسٹس کی تعداد91  ہزار 323ہو گئی۔

ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران709نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس سے کورونا وائرس کے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 11 ہزار480 ہو گئی جبکہ مجموعی طور پر 2  ہزار 81 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہوئے۔

بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 افراد کورونا وائرس سے صحتیاب ہو گئے  جنہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ 

Related Posts