پاکستان میں کورونا وائرس سے 11 ہزار 155 افراد متاثر، 237 جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟
Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے 11 ہزار 155 افراد متاثر، 237 جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس سے 11 ہزار 155 افراد متاثر، 237 جاں بحق

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 11 ہزار 155 افراد متاثر ہوئے  جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 237 ہو گئی ہے۔

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران13افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 642نئے کیسز کی تصدیق ہوئی۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک1 لاکھ 31ہزار365 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد6 ہزار839ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ 

 پنجاب میں کورونا وائرس کے4 ہزار767، سندھ میں 3 ہزار 671، خیبرپختونخواہ میں 1 ہزار541، بلوچستان میں607، آزاد کشمیر میں55، گلگت بلتستان میں 300جبکہ اسلام آباد میں 214 کیسز کی تصدیق ہوئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر 8ہزار 391فعال کیسز کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ 2ہزار 527افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات سندھ اور خیبر پختونخواہ میں ہوئیں۔ کے پی کے میں85 افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں 73 افراد جاں بحق ہوئے۔

پنجاب میں کورونا وائرس کے باعث65، گلگت بلتستان میں 3، اسلام آباد میں 3 جبکہ بلوچستان میں 8 افراد جاں بحق ہوئے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں27لاکھ 25ہزار افراد متاثر جبکہ 1لاکھ91 ہزار سے زائدافراد  ہلاک ہو گئے۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر 27لاکھ25ہزار391افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 20فیصد (1لاکھ 91ہزار55) افراد ہلاک ہوئے۔

مزید پڑھیں: دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1لاکھ 91ہزار افراد ہلاک

Related Posts