دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1 کروڑ 15 لاکھ افراد متاثر، 5 لاکھ 36 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1 کروڑ 15 لاکھ افراد متاثر، 5 لاکھ 36 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1 کروڑ 15 لاکھ افراد متاثر، 5 لاکھ 36 ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں1 کروڑ 15 لاکھ افراد متاثر جبکہ 5لاکھ 36ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر1 کروڑ 15 لاکھ 56ہزار 681افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 8 فیصد (5لاکھ36ہزار776) افراد ہلاک ہوئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ58 ہزار 540 فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد44لاکھ84ہزار413ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے65لاکھ 35ہزار492افراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، بھارت، روس اورپیرو متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں اسپین چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

اسپین کے بعد چلی، برطانیہ اور میکسیکو وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل مہلک کورونا وائرس سے اموات کی فہرست جاری کردی گئی جس میں امریکا بدستور پہلے نمبر پر برقرار ہے جہاں 1 لاکھ 32 ہزار شہری وائرس کے باعث جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ روز  اپنے پیغام میں عالمی رینکنگ کے ادارے ورلڈ انڈیکس نے کورونا اموات کی لسٹ جاری کی جس میں امریکا 1 لاکھ 32 ہزار 318 ہلاکتوں کے ساتھ سرِ فہرست ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا سے اموات کی فہرست میں امریکا پہلے نمبر پر برقرار

Related Posts