پاکستان میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 8 ہزار 317 افراد متاثر، 2 ہزار172 جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 8 ہزار 317 افراد متاثر، 2 ہزار172 جاں بحق
پاکستان میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 8 ہزار 317 افراد متاثر، 2 ہزار172 جاں بحق

 اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے 1 لاکھ 8  ہزار317 افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس کے باعث جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 2 ہزار 172 ہو گئی ہے۔ 

سرکاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے 4 ہزار 646نئے کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1 لاکھ 8 ہزار 317ہو گئی۔ 

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے اب تک7 لاکھ30ہزار 453ٹیسٹ کیے گئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ٹیسٹس کی تعداد24ہزار620ہے۔

ہر گزرتے روز کے ساتھ پاکستان بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ نئے کیسز کی تصدیق ہو رہی ہے جبکہ وائرس کے باعث ہونے والی ہلاکتوں میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ 

پنجاب  میں کورونا وائرس کے40 ہزار819، سندھ میں 39ہزار 555، خیبرپختونخواہ میں 14ہزار 6، بلوچستان میں 6ہزار 788، آزاد کشمیر میں 412، گلگت بلتستان میں952 جبکہ اسلام آباد میں 5 ہزار 785کیسز کی تصدیق ہوئی۔

پاکستان بھر میں کورونا وائرس کے مجموعی طور پر71ہزار 127فعال کیسز کی تصدیق ہوئی جبکہ35ہزار 18 افراد کورونا وائرس سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وائرس کے باعث سب سے زیادہ اموات پنجاب اور سندھ میں ہوئیں۔ پنجاب میں 773 افراد کورونا وائرس کے باعث زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ سندھ میں 679 افراد جاں بحق ہوئے۔

خیبر پختونخواہ میں کورونا وائرس کے باعث587،آزاد کشمیر میں 9، گلگت بلتستان میں 14، اسلام آباد میں52 جبکہ بلوچستان میں 58 افراد جاں بحق ہوئے۔  

یاد رہے کہ اس سے قبل  وزیر اعظم نے قوم سے اپیل کی کہ کورونا وائرس سے متعلق ایس او پیز پر ضرورعمل کریں، اگر احتیاط نہ کی توبہت مشکل وقت آنیوالاہے، ملک بھرمیں جولائی، اگست میں کورونا کیسز اپنے عروج پر ہوں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس سے متعلق صورتحال سے گزشتہ روز  قوم کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ عوام کورونا کو سنجیدہ نہیں لے رہے اور کہہ رہے ہیں کہ یہ نزلہ ہے۔میں سب کو کہنا چاہتا ہوں کہ ماسک ضرور پہنیں،ماسک کی وجہ سے 50 فیصد بیماری سے بچا جا سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں جولائی، اگست میں کورونا کیسز عروج پر ہونگے۔وزیراعظم

Related Posts