دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1 کروڑ 8 لاکھ افراد متاثر، 5 لاکھ 18 ہزار ہلاک

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1 کروڑ 8 لاکھ افراد متاثر، 5 لاکھ 18 ہزار ہلاک
دُنیا بھر میں کورونا وائرس سے 1 کروڑ 8 لاکھ افراد متاثر، 5 لاکھ 18 ہزار ہلاک

جنیوا:  کورونا وائرس سے  دنیا بھر میں1 کروڑ 8 لاکھ افراد متاثر جبکہ 5لاکھ 18ہزار سے زائد ہلاک ہو گئے ہیں۔

دنیا کے 190 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس سے مجموعی طور پر1 کروڑ 8 لاکھ 2ہزار 849افراد متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ کیسز میں سے 8 فیصد (5لاکھ18ہزار921) افراد ہلاک ہوئے۔

مہلک کورونا وائرس سے متاثرہ57 ہزار 959 فراد کی حالت تشویش ناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا وائرس کے فعال کیسز کی تعداد42لاکھ87ہزار15ہے۔ 

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد میں سے59لاکھ 38ہزار954افراد مرض سے صحت یاب ہوچکے ہیں تاہم   اموات کی تعداد میں ہر گزرتے روز کے ساتھ اضافہ ہورہا ہے۔

چین سے جنم لینے والا کورونا وائرس ایشیائی ممالک ایران، افغانستان، بھارت اور پاکستان کے ساتھ ساتھ امریکا، برطانیہ، جرمنی، فرانس اور دیگر ممالک میں پھیل گیا ہے۔

وائرس سے سب سے زیادہ امریکا، برازیل، روس، بھارت اور برطانیہ متاثر ہوئے جبکہ متاثرہ ممالک  کی فہرست میں اسپین چھٹے نمبر پر موجود ہے۔

اسپین کے بعد پیرو، چلی اور اٹلی وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک ہیں جہاں ہلاکتوں کی تعداد سینکڑوں سے نکل کر ہزاروں میں پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ائیر کنڈیشنر کا مسلسل استعمال کورونا کے پھیلاؤ کا باعث ہے۔ماہرین

Related Posts